ایران میں45 سے 50 ہزار پاکستانی موجود،بڑی تعداد میں غیر قانونی بھی مقیم

Jun 13, 2025 | 19:31:PM
ایران میں45 سے 50 ہزار پاکستانی موجود،بڑی تعداد میں غیر قانونی بھی مقیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)ایران میں موجود پاکستانیوں کی غیرسرکاری تعداد تقریباً 45 سے 50 ہزار کے درمیان ہے، ایران میں قابل غور تعداد میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانی بھی موجود ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق پاکستان ایران 909 کلومیٹر لمبی سرحد پر دوردراز کے تین انٹری و ایگزٹ پوائنٹس ہیں ، تفتان ، گبد اور مند کے مقامات دور دراز اور سیکیورٹی کے حوالے سے مشکل ہیں۔اسرائیلی حملوں کے باعث زمینی اور فضائی راستے بند ہیں،ایران میں موجود پاکستانیوں میں بڑی تعداد زائرین کی ہے، پاکستانی زائرین مشہد، قم اور تہران کے مقدس مقامات پر حاضری دیتے ہیں،ایران میں پاکستانی طلبہ، مزدور، تاجر اور پروفیشنل بھی مقیم ہیں،زاہدان، مشہد اور تہران میں پاکستانی کمیونٹی نمایاں ہے،ایران میں موجود پاکستانیوں میں کچھ تعداد ٹرانزٹ مسافروں اور دوہری شہریت والوں کی بھی ہے۔پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت  کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بلاول بھٹو زرداری کی اسرائیل کے ایران پر بلااشتعال حملے کی مذمت