طیارے میں بم کی اطلاع، بھارتی ائیرلائن کی پرواز کی تھائی لینڈ میں ہنگامی لینڈنگ

Jun 13, 2025 | 12:03:PM
طیارے میں بم کی اطلاع، بھارتی ائیرلائن کی پرواز کی تھائی لینڈ میں ہنگامی لینڈنگ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24  نیوز )بھارتی طیارے نے بم کی اطلاع پر تھائی لینڈ کے ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔

 غیرملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ سے نئی دلی کے لیے اڑان بھرنے والے طیارے میں بم کی اطلاع ملی، ایئر انڈیا کی فلائٹ اے آئی 379 میں بم کی اطلاع موصول ہوئی۔ مسافروں کو طیارے سے اتارلیا گیا۔

  یہ بھی پڑھیں:سابق وزیر اعظم کے قریبی ساتھی کے اثاثے منجمد

واضح رہے کہ بھارتی ریاست گجرات کے احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب برطانیہ جانے والا مسافر طیارہ گر کرتباہ ہوگیا، 241 مسافر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص زندہ بچا ہے تاہم وہ شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے۔ حادثے میں 25 افراد زخمی بھی ہوئے، جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

انڈین ڈی جی سول ایوی ایشن کے مطابق ایئر انڈیا کا بوئنگ 787 طیارہ ٹیک آف کرنے کے فوراً بعد حادثے کا شکار ہو گیا، طیارے میں 242 افراد سوار تھے، جن میں 2 پائلٹس اور 10 کیبن کریو شامل تھے۔ طیارہ رن وے سے روانگی کے فوراً بعد ہوائی اڈے کی حدود سے باہر زمین پر گرگیا۔