روپے کی قدر میں بہتری ،ڈالر کو بڑا رگڑا لگ گیا

Jun 13, 2023 | 17:40:PM
روپے کی قدر میں بہتری ،ڈالر کو بڑا رگڑا لگ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) معاشی مشکلات کا شکار پاکستانی شہریوں کو ایک کے بعد ایک اچھی خبر مل رہی ہے، روس سے سستے تیل کی آمد کے بعد اب  روپے کی قدر میں بھی بہتری نظر آئی ہے ، پاکستانی روپے نے ایک ہی دن  ڈالر کو بڑا رگڑا دے دیا۔ 

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن  کی جانب سے موصول ہونے والے اعدادو شمار  کے مطابق ایک ہی دن میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 7 روپے کی بری کمی  دیکھی گئی ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 305 روپے سے کم ہوکر 298 روپے تک گرگیا ، یورو 2 روپے کمی سے 321 روپے کا ہوگیا  ،میں برطانوی پاونڈ 4 روپے سستا ہوکر 373 روپے تک گرگیا  ،امارتی درہم کی بات کی جائے تو اس کی قدر میں 70 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد درہم 82.80  روپے پر آگیا ،سعودی ریال 1 روپے 20 پیسے سستا ہوکر 79 روپے تک گرگیا۔ 

یہ بھی پڑھیں :سمندری طوفان کی آمد آمد،کراچی کے بعد ایبٹ آباد سے بھی بری خبر آ گئی