سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 8 ہزار اساتذہ کو ترقیاں دے دیں

Jun 13, 2023 | 12:30:PM
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 8 ہزار اساتذہ کو ترقیاں دے دیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے احکامات کے پیش نظر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 8 ہزار اساتذہ کو ترقیاں دے دیں۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 2ماہ میں اساتذہ کو ریکارڈ ترقیاں دیں،گریڈ 14 سے 15میں اساتذہ کو سب سے زیادہ ترقیاں دی گئیں،گریڈ 14کے 3 ہزار 742اساتذہ کو گریڈ 15 میں ترقیاں دی گئیں۔

ڈی پی آئی ایلیمنٹری کے مطابق  گریڈ 17 کے 1146اساتذہ کو ترقیاں دی گئیں، گریڈ 16کے 1464اساتذہ کو ترقیاں دی گئیں،گریڈ 11 کے 61 اساتذہ کو ترقیاں دی گئیں۔

ہزاروں اساتذہ عرصہ دراز سے ترقیوں کے منتظر تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کی بڑی کامیابی،وزیر اعلیٰ نےنوید سنا دی