کاشتکاروں کے مفادات کا ہر صورت تحفظ کریں گے:وزیر اعلیٰ پنجاب

Jun 13, 2023 | 10:37:AM
کاشتکاروں کے مفادات کا ہر صورت تحفظ کریں گے:وزیر اعلیٰ پنجاب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)پنجاب حکومت نے ایک اورسنگ میل عبور کرلیا،پنجاب میں 46لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر کپاس کاشت کی گئی،وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے محکمہ زراعت اورفیلڈ سٹاف کی کارکردگی کو سراہا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کاشتکاروں کو یوریا کھاد کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے،یوریا کھاد کی فراہمی کیلئے ضروری فنڈز فراہم کئے جائیں گے،کپاس کے کاشتکار کے مفادات کا ہر صورت تحفظ کریں گے،متعلقہ حکام کو کاشتکاروں کیلئےیوریا کی مطلوبہ فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی،رواں برس کپاس کی بہتر فصل سے کاشتکار کو اچھا معاوضہ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: تیل کی قیمتوں میں کمی
 وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری زراعت نے کپاس کی کاشت ،یوریاکی ڈیمانڈ اینڈ سپلائی پررپورٹ پیش کی،بریفنگ میں کہا گیا کہ فیصل آباد، ساہیوال ،سرگودھا میں کپاس کی بوائی کا ہدف حاصل کر لیا گیا ۔

اجلاس میں  چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،سیکرٹر ی زراعت،سیکرٹری خزانہ،سیکرٹری اطلاعات اور متعلقہ افسروں کی شرکت جبکہ چیف سیکرٹری ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔