غزہ میں اسرائیلی حکومت غیر قانونی،غیر انسانی اقدامات کر رہی ہے: منیر اکرم

May 10, 2024 | 09:04:AM
غزہ میں اسرائیلی حکومت غیر قانونی،غیر انسانی اقدامات کر رہی ہے: منیر اکرم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حکومت غیر قانونی اور غیر انسانی اقدامات کر رہی ہے۔

سفیر منیر اکرم کا کہنا تھا کہ ہم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل میں اپنی ذمہ داریاں پوری کیں، غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر یو این میں قراردادیں آئی ہیں، سلامتی کونسل کے ہر فیصلے پر رکن ممالک عمل درآمد کرنے کے پابند ہیں,انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کے فیصلے پر عملدرآمد کرانے کیلئے مستقل ارکان متفق نہیں، اقوام متحدہ میں غزہ جنگ بندی کیلئے بات چیت کے ذریعے کوششیں جاری ہیں۔

منیر اکرم کا کہنا تھا کہ فلسطین کی رکنیت سے متعلق اقوام متحدہ کا خصوصی اجلاس آج ہوگا، یو این اجلاس میں سلامتی کونسل کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کا کہا جائے گا، اجلاس میں فلسطین کی مستقل رکنیت کا فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔

یادرہے کہ فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکا نے سلامتی کونسل میں ویٹو کیا تھا۔