پنجاب کا بجٹ کیوں تاخیر کا شکار ہوا ؟؟اپوزیشن لیڈر نے بتادیا 

Jun 13, 2022 | 23:59:PM
قائد حزب اختلاف
کیپشن: پنجاب اسمبلی اجلاس کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے پنجاب کے بجٹ میں تاخیرکی وجہ بتادی ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قائد حزب ا ختلاف سبطین خان نے کہا کہ پنجاب کا بجٹ حکومت کی اناپرستی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا۔ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 12 کروڑ عوام کا بجٹ پیش کرنا تھا۔حکومت نے آئی جی اور چیف سیکریٹری کو تحفظ دیا، انہیں چھپادیا۔
سبطین خان کا کہنا ہے کہ تاریخ میں کسی اسمبلی میں پولیس نہیں آئی، وزیراعلیٰ آرہا ہے تو آئی جی پولیس اور چیف سیکریٹری کو بھی آنا چاہئے۔میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں ظلم اور بربریت ہوئی، فیصلہ ہوا تھا آئی جی اور چیف سیکریٹری موجود ہوں گے۔
میاں اسلم اقبال نے کہا کہ آج پنجاب اسمبلی کی تاریخ کا سیاہ دن ہے، 2 بجے اجلاس شروع ہونا تھا، 8 بجے ہوا، ایوان میں آئی جی اور چیف سیکریٹری موجود نہیں تھے، ایوان اس وقت تک نہیں چلے گا جب تک دونوں نہیں آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بڑے فیصلے