اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بڑے فیصلے

Jun 13, 2022 | 23:32:PM
اقتصادی رابطہ کمیٹی ، اجلاس
کیپشن: اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہو ا ،ای سی سی نے وزیر اعظم کے یوٹیلٹی اسٹورز پر ریلیف پیکج میں 30جون تک توسیع کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کےمطابق ای سی سی کی یوٹیلیٹی سٹورز پر ملک بھر میں گھی 300 روپے فی کلو فراہم کرنے، یوٹیلیٹی سٹورز کیلئے 3 ارب 44 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دیدی، ای سی سی نے چار طیاروں کی لیز پر عائد 17 فیصد سیلز ٹیکس کی 1.58 ارب کی ادائیگی کی منظوری دیدی۔ای سی سی کے اجلاس میں وفاقی وزرا ، سیکرٹریز اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں چار طیاروں کی لیز پر عائد 17 فیصد سیلز ٹیکس کی 1.58 ارب کی ادائیگی کی منظوری،یہ چار طیارے حج آپریشن کودیکھتے ہوئے 9.388 ارب کی لیز پر حاصل کئے گئے ہیں،گلگت سے شندور شاہراہ کی تعمیر کےلئے چار ارب روپے کے اضافی فنڈز کی فراہمی کی منظوری دی گئی ۔ای سی سی نے میسرز مول کمپنی کو ٹل بلاک سے تیل کی پیداوار کی مشروط اجازت دیدی۔ای سی سی نے بجلی کے ٹیرف کی ری بیسنگ کی منصوبے کی منظوری دیدی۔
اجلاس میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو قیمتوں میں فرق کی ادائیگی کیلئے 25.61 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی ،پی ایس او اور پی ایل ایل کےلئے ایل این جی اور پٹرولیم مصنوعات کی مد میں 36 ارب فنڈز کی فراہمی کی منظوری بھی دی گئی،جبکہ ایف بی آر کی ایک ارب 52 کروڑ کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں:آئی اور چیف سیکرٹری نہ آئے تو بجٹ پیش نہیں ہونے دیا جائیگا، اسپیکر