آئی اور چیف سیکرٹری نہ آئے تو بجٹ پیش نہیں ہونے دیا جائیگا، اسپیکر

Jun 13, 2022 | 22:49:PM
اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ
کیپشن: پرویز الٰہی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس دوبارہ شروع ہوتے ہی پوچھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کہاں ہیں؟آئی جی اور چیف سیکرٹری کو بھی پنجاب اسمبلی میں ہونا چاہئے ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس دوبارہ شروع ہوتے ہی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ایک اور رولنگ دی کہ آئی جی اور چیف سیکرٹری کو بھی پنجاب اسمبلی میں ہونا چاہئے،آئی جی اور چیف سیکرٹری نہ آئے تو بجٹ پیش نہیں ہوگا ۔
ان کا کہناتھا کہ منت کرکے آئی جی کو بھی اس ہاو¿س میں لے آئیں۔جب بجٹ پیش ہورہا ہو تو ضروری ہے آئی جی اور چیف سیکریٹری کا بھی موجودہوں ۔ان کا کہناتھا کہ آپ نے چیف سیکریٹری اور آئی جی کو ڈولی میں بٹھایا ہوا ہے،ان کو ڈولی میں نہ بٹھائیں ۔
یہ بھی پڑھیں:بجٹ اجلاس، سپیکر پنجاب اسمبلی کا بڑا فیصلہ، حکومتی ترجمان کو ایوان سے باہر نکالنے کا حکم