سپر اسٹار ڈانسر واداکارہ نورا فتیحی ڈائریکٹر بن گئیں

Jun 13, 2022 | 19:41:PM
سپر اسٹار ڈانسر واداکارہ نورا فتیحی ڈائریکٹر بن گئیں
کیپشن: ڈانسر واداکارہ نورا فتیحی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی سپر اسٹار ڈانسر واداکارہ نورا فتیحی اب گانوں کی ڈائریکٹر بھی بن گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نورا فتیحی نے نئے گانے ’’ڈرٹی لٹل سیکرٹ‘‘ میں ناصرف پرفارم کیا بلکہ اس پروجیکٹ کے لیے ہدایت کاری کے فرائض بھی انجام دیے ہیں۔مذکورہ گانے میں اداکارہ وڈانسر نے بحیثیت ڈائریکٹر ڈیبیو کیا، اور گانا ریلیز ہوتے ہوئے سوشل میڈیا پر ہٹ ہوگیا۔ گانے میں نورا کو ڈانس کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے لئے نئی مشکل

نورا فتیحی نے گانے میں ہدایت کار کی حیثیت سے کام کرنے کے حوالے سے اپنا اچھا تجربہ شیئر کیا اور بتایا کہ بحیثیت آرٹسٹ ہمیشہ سے کچھ نیا کرنے کی بھوک میں رہتی ہوں۔میں نے گانے میں اسکرین پلے کے حساب سے چیزیں ترتیب دیں جو پہلے سے میرے دماغ میں تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بہو کی معمولی خواہش پر سسر کا ایسا کام کہ انسانیت بھی کانپ اٹھی