یہ کب اور کہا ں کھینچی گئی ؟ دلیپ کما ر کے ٹویٹر سے تصویر وا ئرل

Jun 13, 2021 | 23:30:PM
 یہ کب اور کہا ں کھینچی گئی ؟ دلیپ کما ر کے ٹویٹر سے تصویر وا ئرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹر نگ ڈیسک)برصغیر کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک پرانی تصویر شیئر کی گئی جس میں فلم'مدر انڈیا' کی اداکارہ نرگس دت نوجوان دلیپ کمار کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اس تصویر میں دلیپ کمار ایک دروازے کے باہر کھڑے ہیں، جبکہ تصویر کا جو کیپشن ہے اس میں تحریر ہے کہ یہ تصویر کب اور کہا ں کھینچی گئی ہے؟ 
فیصل فاروقی کے مطابق یہ ٹوئٹ دلیپ کمار کے خاندان نے شیئر کی ہے اور دلیپ کمار کے پرستار اس تصویر کے بارے میں پوچھے گئے جواب کے سلسلے میں تقسیم نظر آئے۔ 
کچھ  صارفین  نے نرگس کو مدھوبالا بنا ڈالا، جبکہ ایک فین نے تحریر کیا کہ یہ مغل اعظم کا سیٹ ہے اور لکھا، اف خدایا مدھو بالا کس قدر خوبصورت اور نوجوان نظر آرہی ہیں۔تاہم کافی لوگ ایسے بھی تھے جنھوں نے درست جواب دیااور ادا کا رہ کا ٹھیک نا م بھی بتا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:ادا کا رہ یمنیٰ زیدی کا سو شل مو ضو عا ت پر بننے والے ڈراموں کے معاوضے سے انکا ر