اداکا رہ نیلم منیر سے متعلق ادا کا ریا سر نوا ز کا دلچسسپ انکشاف

Jun 13, 2021 | 22:30:PM
اداکا رہ نیلم منیر سے متعلق ادا کا ریا سر نوا ز کا دلچسسپ انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)معروف اداکار یاسر نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اداکارہ نیلم منیر کے ساتھ کام کرکے کوئی مسئلہ پیش نہیں آیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکار یاسر نواز نے بے شمار ڈراموں میں عمدہ اداکاری کرتے اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا،ا نہوں نے اہلیہ سمیت گزشتہ دنوں ایک شو شرکت کی۔
شو میں دلچسپ سوالات پوچھے گئے جس پر انہوں نے جوابات بھی دیے،نجی ٹی وی چینل کے شوکے میزبان نے ان سے پوچھا کہ کس اداکارہ کےساتھ کام کرکے اچھا لگا، کس کے ساتھ ڈرامے میں کام کرکے کوئی مسئلہ نہیں پیش آیا۔
اداکار یاسر نواز نے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے’مجھے نیلم منیر کے ساتھ کام کرنے میں کبھی کوئی پریشانی یا مشکل نہیں ہوئی۔‘میں نے نیلم منیر کے ساتھ کئی پراجیکٹس کیے، جو ناصرف کامیاب ہوئے ہیں بلکہ ان کی شوٹنگ کے دوران کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ادا کارہ ایمن خان اپنی بہن منال کی منگنی پر افسردہ کیوں؟