سینیٹ الیکشن اور ان ہاؤس تبدیلی کا معاملہ؛خیبرپختونخوا میں اپوزیشن کے رابطوں میں تیزی

Jul 13, 2025 | 23:06:PM
سینیٹ الیکشن اور ان ہاؤس تبدیلی کا معاملہ؛خیبرپختونخوا میں اپوزیشن کے رابطوں میں تیزی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن اور صوبے میں ان ہاؤس تبدیلی کے معاملے میں اپوزیشن  کے رابطوں میں تیزی آ گئی ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیر اعظم کے مشیر پرویز خٹک کی ملاقات  ہوئی ہے،ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال پر مشاورت  ہوئی۔

ضم شدہ اضلاع کے مسائل، سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کی حکمت عملی پر غور کیاگیا،ملاقات میں وزیر اعظم کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کے حوالے سے قبائلی عوام کے تحفظات پر گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:ملائیشیا کے سابق وزیراعظم 100 سالہ مہاتیر محمد سے متعلق ہسپتال سے اہم خبر آ گئی