لاہور: پولیس کی کارروائی، مغوی بازیاب، اغوا کار گرفتار

Jul 13, 2025 | 21:52:PM
لاہور: پولیس کی کارروائی، مغوی بازیاب، اغوا کار گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور میں گلشن راوی پولیس نے کارروائی کر کے اغوا ہونے والے صابر کو بازیاب کروا لیا، ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں سے ٹریس کرکے گرفتار کرلیاگیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مغوی صابر اسنوکر کلب کے اسٹینڈ پر سیکیورٹی گارڈ کا کام کرتا تھا، ملزمان نے سنوکر کلب کے سٹینڈ پر گاڑی کھڑی کرنے کے تنازع پر تشدد کیا اور گاڑی میں صابر کو اغوا کر کے لے گئے۔

ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کا کہناہے کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں شہری پر تشدد اور اغوا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نےبتایا کہ ملزمان امیر حمزہ اور شہباز سے وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے اور مغوی صابر کے رشتہ دار احمد علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ملزمان امیر حمزہ اور شہباز مزید تحقیقات کے لیے انوسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: