شناختی کارڈز کا حصول،نادرا نے نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا

Jul 13, 2025 | 10:16:AM
شناختی کارڈز کا حصول،نادرا نے نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)نادرانے شہریوں کیلئے  قومی شناختی کارڈزکے حصول کانیاطریقہ کارمتعارف کرادیا۔
نادرا حکام نے پہلی بارشناختی کارڈ حاصل کرنے والے شہریوں کے لیے تفصیلی مرحلہ وار ہدایات جاری کردی ہیں۔
نادراکی جانب سے متعارف کرائی گئی نئی پالیسی کے تحت شہریوں کو چھ مراحل سے گزرنا ہوگا جن میں بائیو میٹرک تصدیق، کوائف کی درستی، قانونی سرپرستی کی تصدیق اورفیس کی ادائیگی شامل ہے۔
شناخت کے لیے والدین یا بہن بھائیوں کے شناختی کارڈ، قانونی سرپرستی کی صورت میں گواہ اور حلف نامہ  بھی پیش کرنا ضروری ہوگا،اس کے علاوہ  ب فارم یا کمپیوٹرائزڈ پیدائش سرٹیفکیٹ بھی لازمی قراردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایمرجنسی ویکسینیشن :اموات میں 60 فیصد کمی کا سبب بنیں: تحقیق
شناختی کارڈزکے حصول کے لئے درخواست کی تین کیٹیگریزمیں نارمل (750 روپے، 30 دن)، ارجنٹ (1500 روپے، 15 دن) اور ایگزیکٹو (2500 روپے، 7 دن) شامل ہیں۔
نادرا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ تمام کوائف درست طریقے سے جمع کرائیں تاکہ تاخیر یا اعتراض سے بچا جا سکے۔