ایشیاء کپ: سری لنکا کے دو وینیوز فائنل، شیڈول کا اعلان کل متوقع

Jul 13, 2023 | 19:26:PM
ایشیاء کپ: سری لنکا کے دو وینیوز فائنل، شیڈول کا اعلان کل متوقع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا آذر) شائقین کرکٹ کا انتظار اب ختم ہونے کو ہے اور ایشیاء کپ کیلئے سری لنکا کے دو وینیوز پر مقابلے کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایشیاء کپ کا شیڈول بھی فائنل ہو چکا ہے جس کا اعلان کل متوقع ہے۔

ذرائع سے بھی پتہ چلا ہے کہ انتظامیہ کے مطابق لگاتار 9 ون ڈے میچز یا 100 اوورز کا کھیل ایک وینیو پر ممکن نہیں، اس لیے پی سی بی، سری لنکن بورڈ اور اے سی سی کا دو شہروں پر اتفاق ہوا ہے جن میں پالیکیلے اور ڈمبولا شامل ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیے: سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز ،قومی ٹیم گال پہنچ گئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت ٹاکرا پالیکیلے میں کروائے جانے کا امکان ہے جبکہ قومی ٹیم اپنا پہلا میچ نیپال کیخلاف لاہور میں 31 اگست کو کھیلے گی جس کے اگلے ہی روز ٹیم سری لنکا روانہ ہو جائے گی۔

پاکستان میں لاہور کے علاوہ کراچی یا راولپنڈی میں سے ایک شہر دوسرا وینیو منتخب کیے جانے کا امکان ہے۔