سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز ،قومی ٹیم گال پہنچ گئی

Jul 13, 2023 | 15:20:PM
سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز ،قومی ٹیم گال پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )سری لنکا کیخلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے قومی ٹیم گال پہنچ گئی ۔

تفصیلات کےمطابق   شاہین لنکن ٹائیگرز کیخلاف میدان میں اترنے کیلئے ایک روزہ آرام کے بعد کل سے ٹریننگ شروع کریں گے ، پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے آئی لینڈرز کے دیس موجود ہے ، ہیمبن ٹوٹا میں ڈرا ہونے والے دو روزہ پریکٹس میچ کے بعد قومی کھلاڑی گال پہنچ گئے ہیں ، جہاں سب آج مکمل آرام کریں گے ، قومی شاہین جمعہ اور ہفتہ کو ٹریننگ سیشن میں اِن ایکشن ہوں گے ، شاہین نیٹ پریکٹس اور فزیکل ٹریننگ میں حصہ لیں گے ، پاک لنکا پہلا ٹیسٹ گال میں ہی 16جولائی سے شروع ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا میں میجر کرکٹ لیگ کا آج سے آغاز