فرار ہونے کی کوشش میں ملزم چھت سے گر کر ہلاک

Jul 13, 2023 | 15:51:PM
فرار ہونے کی کوشش میں ملزم چھت سے گر کر ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے راوی روڈ پر پولیس کے زیرِ حراست ملزم فرار ہونے کی کوشش میں چھت سے گر کر ہلاک ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزم احمد کو رات گئے حراست میں لیا تھا جس سے 

5 سو گرام آئس اور 5 سو گرام چرس برآمد ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: خود کو جعلی اسسٹنٹ کمشنر ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار

اطلاعات کے مطابق اہلکاروں نے ملزم کو حوالات بند کرنے کی بجائے کرسی پر بٹھا رکھا تھا جو اہلکاروں کو چکمہ دیکر تھانے کی چھت پر فرار ہوگیا اور دوسری چھت پر چھلانگ لگاتے ہوئے نیچے گر گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم احمد چھت سے گرنے سے موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جس کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی گئی۔

ہلاک ہونے والا ملزم برکت ٹاؤن شاہدرہ کا رہائشی تھا۔