خود کو جعلی اسسٹنٹ کمشنر ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار

Jul 13, 2023 | 14:53:PM
 اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں خود کو اسسٹنٹ کمشنر لاہور ظاہر کرنے والے ملزم کو گزشتہ روز پولیس نے گرفتار کر لیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق) اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں خود کو اسسٹنٹ کمشنر لاہور ظاہر کرنے والے ملزم کو گزشتہ روز پولیس نے گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم نے تفتیش کے دوران اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم پنجاب کے متعدد علاقوں میں سرکاری ہسپتال کی چیکنگ بھی کرتا رہا ہے۔ خود کو اسسٹنٹ کمشنر ظاہر کرکے کئی سرکاری اور پرائیوٹ دفاتر کی چیکنگ کو نوٹس اور جرمانہ بھی عائد کیا۔ 

مزید پڑھیں:   حاجی گلبر خان بلامقابلہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب

پولیس ذرائع  کے مطابق گرفتار ملزم نے متعدد شہریوں کو بلیک میل کر کے بھاری رقم بھی بٹوری ہوئی ہے۔ملزم جعلی اسسٹنٹ کمشنر کی سفارش کے لیے تھانہ کوہسار آیا تھا۔ ملزم نے سوشل میڈیا پر اپنا پیج بھی بنا رکھا ہے۔