حاجی گلبر خان بلامقابلہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب

Jul 13, 2023 | 13:13:PM
 حاجی گلبر خان بلامقابلہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( مہتاب الرحمان)گلگت بلتستان اسمبلی میں نئے قائد ایوان کا انتخاب  ہو گیا،فاروڈ بلاک کے حاجی گلبر خان بلامقابلہ  وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بن گئے۔

قائد ایون کے انتخاب کے عمل سے ہم خیال گروپ کے دوا میدواروں نے ساتھیوں سمیت انتخابی عمل کا بائیکاٹ کردیا  جس کے بعد فاروڈ بلاک کے حاجی گلبر خان پی ڈی ایم اتحاد کی حمایت سے بھاری اکثریت لیکر نئے قائد ایوان بن گئے ہیں ۔

حاجی گلبر خان تحریک انصاف فاروڈ بلاک سے نئے قائد ایوان کے امیدوار تھے،پیپلزپارٹی, مسلم لیگ ن اور جے یو آئی نے بھی فاروڈ بلاک کے گلبر کو نئے قائد ایوان کیلئے ووٹ دیا۔

نئے قائد ایوان کے انتخاب کیلئے پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کا کوئی امیدوار نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 21 جولائی کو سرکاری تعطیل کا اعلان

حاجی گلبر خان کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع دیامر سے ہے،19 ارکان کی حمایت کے ساتھ حاجی گلبر خان نئے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہوئے ہیں۔

 حاجی گلبر خان نومبر 2009ء کے انتخابات میں جے یو آئی ف کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے،2009ء میں پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت میں حاجی گلبر خان وزیرِ صحت رہے۔

حاجی گلبر خان کو 2015ء میں ن لیگ کے امیدوار نے شکست دی،حاجی گلبر خان 2020ء کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے اور وزیرِ صحت رہے،حاجی گلبر خان جی بی کے حلقہ 18 دیامر 3 تانگیر سے منتخب ہوئے تھے۔