سابق امریکی مشیر برائے قومی سلامتی کا بغاوت میں مدد کا تہلکہ خیز انکشاف

Jul 13, 2022 | 18:23:PM
سابق ،امریکی مشیر ،قومی سلامتی ،بغاوت ،مدد ،تہلکہ خیز ،انکشاف
کیپشن: سابق امریکی سفیر نے دوسرے ممالک میں بغاوت میں مدد کا انکشاف کیا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکا کے سابق مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن نے امریکی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے دوسرے ممالک میں بغاوت کی منصوبہ بندی میں مدد فراہم کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بغاوت کی منصوبہ بندی کی مدد میں بہت زیادہ کام کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی ایسے شخص کے طور پر جس نے دوسری جگہوں پر بغاوت کی منصوبہ بندی میں مدد کی ہو، بہت زیادہ کام کرنا پڑتا ہے تاہم جان بولٹن نے دوسرے ممالک یا جگہوں کی وضاحت نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری فیس ادائیگی میں کروڑوں کے غبن کا الزام، شیخ رشید15جولائی کو اینٹی کرپشن طلب

یاد رہے کہ جان بولٹن 2018 سے 2019 تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر رہے تھے، اپنے عہدے پر رہتے ہوئے جان بولٹن نے وینزویلا میں امریکی فوج کی مداخلت کی وکالت کی تھی۔