اداکار مصطفیٰ قریشی کے گھر صف ماتم بچھ گئی

Jul 13, 2022 | 13:40:PM
اداکار مصطفیٰ قریشی کے گھر صف ماتم بچھ گئی
کیپشن: اداکار مصطفیٰ قریشی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار مصطفیٰ قریشی کی اہلیہ سینئر گلوکارہ روبینہ قریشی کراچی میں انتقال کر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ روبینہ قریشی کے انتقال کی تصدیق ان کے اہل خانہ نے کی، روبینہ قریشی  کی نمازِ جنازہ عصر کی نماز کے بعد عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار پر ہوگی اور تدفین بھی وہیں ہوگی،روبینہ قریشی کی عمر 81 برس تھی اور وہ طویل عرصے سے کینسر میں مبتلا تھیں۔

اداکار مصطفیٰ قریشی کی اہلیہ روبینہ  قریشی(فائل فوٹو)

اداکار مصطفیٰ قریشی کی اہلیہ روبینہ کا اصل نام عائشہ قریشی تھاوہ 1940ء میں حیدرآباد میں پیدا ہوئیں، انہوں نے سندھی کے علاوہ اردو، پنجابی اور سرائیکی گیت بھی گائے،روبینہ قریشی نے سندھ یونیورسٹی سے مسلم ہسٹری میں ماسٹرز کیا تھا،اداکار مصطفیٰ قریشی سے شادی کے بعد روبینہ قریشی 1970ء میں لاہور منتقل ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمت کتنی کم ہو گی۔۔؟ بڑی خبر آ گئی