عوام کےلئے بُری خبر: ملک بھر میں پیٹرول بحران کا خدشہ

Jul 13, 2022 | 10:06:AM
پیٹرول بحران،کراچی،بارشیں،آئل ٹینکر اونر ایسوسی ایشن
کیپشن: پیٹرول پمپس بھی بند ہو سکتے ہیں: پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بارشوں کے دوران ماڑی پور اور پورٹ قاسم آئل ٹرمینل پرپانی جمع ہونے سے پیٹرول بحران پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

چیئرمین آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن میر شمس شاہوانی کے مطابق آئل ٹینکرز لوڈنگ ان لوڈنگ کے مقامات پر کئی فٹ بارش کا پانی جمع ہو نے سے پیٹرول بحران پیدا ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کتنے روپے سستا ہوگا ؟ بڑی خبر آگئی

شمس شاہوانی کا کہنا ہے کہ بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے آئل ٹینکرز پھنس جاتے ہے، پچھلے 2 دن سے کسی بھی قسم کی سپلائی نہیں ہوئی، وفاقی و صوبائی حکومتوں کو صورتحال بہتر کرنے کیلئے جلد از جلد اقدامات کرنے ہو نگے۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال پر قابو نہیں پا یا گیا تو ملک بھر میں پٹرول کا بحران پیدا ہو سکتا ہے اور اس کے نتیجے میں پیٹرول پمپس بھی بند ہو سکتے ہیں، سیوریج کا باقاعدہ نظام نہ ہونے کے باعث ماضی کی بارشوں میں بھی بھاری نقصان ہوچکا ہے جس کا آج تک ازالہ نہیں کیا جاسکا۔