اگر آپ کے ہاتھ کی ’’شہادت کی انگلی‘‘ چھوٹی ہے تو۔۔۔۔۔، حیرت انگیز انکشاف

Jan 13, 2026 | 20:56:PM
اگر آپ کے ہاتھ کی ’’شہادت کی انگلی‘‘ چھوٹی ہے تو۔۔۔۔۔، حیرت انگیز انکشاف
کیپشن: ہاتھ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اگر آپ کے ہاتھ کی شہادت کی انگلی دیگر انگلیوں سے چھوٹی ہے تو یہ آپ کی ذات میں ایک اہم چیز کی نشاندہی کرتی ہے۔

نجومی مستقبل کا حال ہاتھ کی لکیریں دیکھ کر اور آسٹرولوجسٹ ستاروں کی چال سے کسی بھی شخصیت کے بارے میں پیشگوئی کرتے ہیں۔ تاہم صرف ہاتھ کی لکیریں اور ستاروں کی چال ہی نہیں بلکہ ہاتھ کی انگلیاں بھی آپ کی ذات کی پرت کھول کر دنیا کو آپ کا نیا چہرہ سکتی ہیں۔

ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق اگر کسی مرد کی دائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی درمیانی (انگوٹھی پہننے والی) یا اس کے برابر چوتھی انگلی سے چھوٹی ہے تو آپ کی شخصیت یہ درج ذیل علامات ہو سکتی ہیں۔

خواتین کے ساتھ اچھا سلوک
چوتھی انگلی کے مقابلے میں شہادت کی انگلی چھوٹی رکھنے والے افراد خواتین کے ساتھ اچھا رویہ اختیار کرتے ہیں۔

یہ دعویٰ کچھ سال قبل جرنل Personality and Individual Differences میں شائع تحقیق میں کیا گیا تھا۔ اور اس تحقیق میں 78 مردوں اور 77 خواتین کو شامل کر کے ان سے متعدد بار فارمز بھروائے گئے اور صنف مخالف کے بارے میں ان رائے معلوم کی گئی۔

اس تحقیق کا جو نتیجہ برآمد ہوا، اس کے مطابق شہادت کی چھوٹی انگلی کے مالک افراد خواتین سے تہذیب وشائستگی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور ان سے اچھے رویے سے پیش آتے ہیں۔

صرف یہی نہیں بلکہ جن مَردوں کی شہادت کی انگلی انگوٹھی والی انگلی سے چھوٹی ہوتی ہے۔ وہ زیادہ پرکشش چہروں کے مالک ہوتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماں کے پیٹ میں ہارمونز سے چہرے بنتے ہیں اور یہ ہارمونز ہی ان کی کشش کا تعین بھی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سونا مزید مہنگا ہوگیا , فی تولہ قیمت 4 لاکھ 81 ہزار 862 روپے ہو گئی