سونے اور چاندی کی قیمتوں کا نیا ریکارڈ قائم ،فی تولہ سونا مزید کتنا مہنگا ہوگیا؟

Jan 13, 2026 | 14:23:PM
سونے اور چاندی کی قیمتوں کا نیا ریکارڈ قائم ،فی تولہ سونا مزید کتنا مہنگا ہوگیا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)عالمی اور مقامی مارکیٹ میں آج بھی سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر مہنگاہوکر 4595 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا بڑااضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 81 ہزار 862 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 771 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا  جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 13 ہزار 118 روپے ہو گئی ہے۔

ایک تولہ چاندی کی قیمت 180 روپے اضافے  کے بعد9075 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:شب معراج پر ایک ساتھ 3 چھٹیاں،اعلان ہو گیا