راولپنڈی ڈویژن میں سبسڈائزڈ آٹے کی وافر فراہمی جاری,41 ہزار سے زائد تھیلے تقسیم

Jan 13, 2026 | 19:47:PM
راولپنڈی ڈویژن میں سبسڈائزڈ آٹے کی وافر فراہمی جاری,41 ہزار سے زائد تھیلے تقسیم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشادقریشی) حکومتِ پنجاب کی ہدایت پر عوام کو آٹے میں ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے راولپنڈی ڈویژن میں سبسڈائزڈ آٹے کی وافر فراہمی جاری ہے،راولپنڈی ڈویژن میں آج 41 ہزار سے زائد 10 کلو آٹے کے تھیلے فراہم کئےگئے۔

 تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے میں راولپنڈی ڈویژن کو تقریباً 3 لاکھ 50 ہزار آٹے کے تھیلے فراہم کئے گئے،ضلع راولپنڈی میں آج سب سے  27 ہزار 10 کلو اور 30 ہزار 20 کلو آٹے کے تھیلے تقسیم کئے گئے۔

راولپنڈی ڈویژن میں 692 فئیر پرائس شاپس قائم کئے گئے،عوامی سہولت کے لیے 52 ٹرکنگ پوائنٹس اور 7 سپلائی ڈپو فعال ہیں،10 کلو آٹے کا تھیلا 905 روپے میں دستیاب ہے جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1810 روپے میں دستیاب ہے۔ 

آٹے کی سپلائی میں 10 کلو تھیلوں میں 146 فیصد جبکہ 20 کلو آٹے کی سپلائی میں 169 فیصد اضافہ کیا گیا،ٹرکنگ پوائنٹس کی تعداد 10 سے بڑھا کر 42 کر دی گئی،فلور ملز کو مقررہ وزن اور نرخوں پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر رمضان سیال نے واضح کیا ہےکہ خلاف ورزی پر فلور ملز کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں سردی کی شدید لہر!سکولوں کے اوقات کار تبدیل