پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط

Jan 13, 2026 | 19:37:PM
پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط
کیپشن: پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے جارہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرلیے گئے۔

 وزیر دفاع خواجہ آصف نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جو دفاعی، سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم سنگ میل ہے۔

خواجہ آصف نے مراکش کی نیشنل ڈیفنس ایڈمنسٹریشن کے سربراہ عبداللطیف لودی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر وفود کی سطح پر قیادت بھی کی گئی۔

انہوں نے مراکش کے امور خارجہ، افریقی تعاون کے وزیر ناصر بوریتا اور تارکین وطن سے بھی ملاقاتیں کیں۔

علاوہ ازیں وزیر دفاع نے مراکشی ہم منصب کو پاکستانی فٹ بال کا تحفہ بھی پیش کیا اور ملاقاتوں سے قبل محمد پنجم کے مزار پر حاضری دی، مہمانوں کی کتاب پر دستخط بھی کیے۔

پاکستان اور مراکش نے امن، استحکام، تعاون کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایران میں مظاہروں کے باعث امتحانات ملتوی،سفیر مدثر ٹیپو کا پاکستانی طلبہ کیلئے اہم پیغام