واٹس ایپ صارفین خبردار، ہائی جیکنگ خطرات میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )واٹس ایپ صارفین خبردار ہوجائیں کیونکہ واٹس ایپ اکاونٹ ہائی جیک کرنے کےخطرات میں اضافہ ہوگیا۔
کابینہ ڈویژن کےتحت نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی ۔
ایڈوائزری میں واٹس ایپ ہائی جیک مہم 2026 سے خبردار کردیا گیا ، ایڈوائزری میں واٹس ایپ صارفین کوسائبرخطرات کےخلاف چوکس رہنےکا مشورہ دیاگیا۔
ہیکرزواٹس ایپ صارفین کے اکاؤنٹس تک غیرمجازرسائی حاصل کرنےکےلیےسرگرم ہوگئے ، یہ OTPTفراڈ ( scams) ہے۔
یہ بھی پڑھیں:میاں بیوی کی ایک جیسی شکل ، دیکھنے والے حیران رہ گئے
ایڈوائزری میں خبردار کیاگیا ہے کہ غیرمجازرسائی حاصل کرکےصارفین کاذاتی ڈیٹا چرایاجاسکتا ہے، اکاونٹ ہائی جیک کی کامیابی پراٹیکرزصارف کی کنٹیکٹ لسٹ تک رسائی پاتے ہیں۔
متاثرہ صارف کےکنٹیکٹ لسٹ کو پیسے منگوانے کےلیےاستعمال کیا جاتاہے، اٹیکرزمیڈیافائلز،چیٹ ہسٹری اور ذاتی کمیونیکیشن تک رسائی پاتے ہیں۔
6 ہندسوں کاایس ایم ایس ویری فیکشن کوڈزکسی کےساتھ شیئر نہ کرنےکی سفارش کی گئی ہے، ایڈوائزری میں ٹو سٹیپ ویری فیکشن پین کسی کے ساتھ شیئر نہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
وائس کال یا ایس ایم ایس کے ذریعےموصول کسی کوڈزکوشیئر نہ کرنےکی سفارش کی گئی ہے۔