پاک بھارت مشترکہ پنجابی فلم ’ڈرامے آلے‘ میں راحت فتح علی علی خان کا گایا گانا ریلیز

Jan 13, 2024 | 23:26:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) پاک بھارت مشترکہ پروڈکشن کی  پنجابی فلم ڈرامے آلے میں گلوکار راحت فتح علی علی خان کا گایا گانا ریلیز ہو گیا۔

گلوکار  راحت فتح علی خان نے فلم کایہ گانا بھاری معاوضہ لے کر گایا ہے، فلم کی کاسٹ میں ہریش ورما، شرن کور، روبی انعم، سردار کمال، شاہد خان، آصف اقبال، قیصر پیا  شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:یمنیٰ زیدی کی فلم ’نایاب‘ پنجاب فلم سنسر بورڈ سے پاس

اظہر بٹ اور روبی انعم  پاکستان سے  فلم کے پروڈیوسر ہیں، فلم پاکستان سمیت پوری دنیا میں 19 جنوری کو ریلیز ہو گی۔