حافظ آباد :پی ٹی آئی امیدوار ’بلے باز‘ کے نشان پر ٹکٹ جمع کروانے پہنچ گئے

Jan 13, 2024 | 17:15:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) حافظ آباد سے پی ٹی آئی امیدوار بلے باز کے نشان پر ریٹرننگ افسر کے پاس ٹکٹ جمع کروانے پہنچ گئے۔

حافظ آباد سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے متبادل انتخابی نشان پر انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا، پی ٹی آئی امیدوار بلے باز کے نشان پر ریٹرننگ افسر کے پاس ٹکٹ جمع کروانے پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اہم شخصیت الیکشن سے دستبردار

پی ٹی آئی امیدواران نے الزام عائد کیا ہے کہ ریٹرننگ افسر نے ٹکٹ جمع کرنے سے انکار کیا ہے، ریٹرننگ افسر نے جواب دیا کہ بلے باز کا نشان ہمارے پاس رجسٹر نہیں۔ پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرز نے مطالبہ کیا ہے کہ ’بلا‘ نہیں تو ’بلے باز‘ کا نشان آلاٹ کیا جائے۔  دوسری جانب ریٹرننگ افسر صغیر باجوہ کا کہنا ہے کہ ٹکٹس کا جائزہ لے رہیں ہیں، فیصلہ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ انیقہ مہدی حسن اور عمران عباس بھٹی پی ٹی آئی نظریاتی کے پلیٹ فارم پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، انیقہ مہدی حسن پی ٹی آئی امیدوار شوکت بھٹی کی کورنگ امیدوار ہیں۔