جسٹس عمرعطا بندیال سپریم کورٹ کے نئے چیف جسٹس تعینات

Jan 13, 2022 | 22:15:PM
جسٹس عمر عطا بندیال، بطور چیف جسٹس آف پاکستان، تعیناتی
کیپشن: جسٹس عمر عطا بندیال، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جسٹس عمرعطا بندیال کی بطورچیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کردی گئی ،صدر مملکت نے جسٹس عمرعطابندیال کی تعیناتی کی منظوری دےدی۔
صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔ جسٹس عمر عطا بندیال اس وقت سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں جو 2 فروری 2022ء کو بطور چیف جسٹس آف پاکستان عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ موجودہ چیف جسٹس   گلزار احمد یکم فروری 2022ء کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہوجائیں گے۔جسٹس عمر عطا بندیال 16 ستمبر 2023ء تک چیف جسٹس کے منصب پر فائز رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے متعلق تشویشناک خبر