لاہور: ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ،ڈولفن اہلکار زخمی  

Jan 13, 2021 | 12:08:PM
لاہور: ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ،ڈولفن اہلکار زخمی  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈولفن پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔

 پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 2 ڈاکو واردات کر کے فرار ہورہے تھے کہ ڈولفن پولیس اہلکاروں نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا اور اس دوران ڈولفن پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نواز نامی ڈولفن اہلکار پاؤں پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔زخمی اہلکار کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہےجبکہ ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔