26نومبر احتجاج؛ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی )بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت 16 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔
علیمہ خانم کے وکیل محمد فیصل ملک پیش ہوئے تھے ،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت بغیر کاروائی کے ملتوی ہوئی۔
عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر کے علیمہ خان کو طلب کیا تھا اور آج آخری 2 گواہان تفتیشی افسران پر جرح مکمل کی جانے تھی۔
یہ بھی پڑھیں:شاہ محمود قریشی کو جیل سے عدالت میں پیش کرنے کی درخواست دائر
علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور آئندہ تاریخ پر علیمہ خان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم بھی برقرار رکھا گیا۔