کوئٹہ میں آج بسنت کا تہوار منایا جا رہا ہے

Feb 13, 2026 | 08:56:AM
 کوئٹہ میں آج بسنت کا تہوار منایا جا رہا ہے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاہور کے بعد صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بھی آج بسنت کا تہوار روایتی جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔
انتظامیہ اور پولیس ہدایات جاری کی ہیں کہ شہری بسنت کو محفوظ اور پُرامن انداز میں منائیں، بسنت کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے مکمل اجتناب کیا جائے، بسنت کی تقریبات 13 سے 15 فروری تک جاری رہیں گی۔

 یہ بھی پڑھیں:ڈیل یا دردناک انجام ٹرمپ کا دو ٹوک پیغام

قبل ازیں لاہور میں 2 دہائیوں بعد بسنت کی تقریبات کی واپسی ہوئی تھی جس سے شہر بھر میں جوش و خروش کی فضا قائم رہی، زندہ دل لاہوریوں نے بڑی تعداد میں سڑکوں اور چھتوں پر جمع ہو کر پتنگ بازی کی۔