مسلم لیگ ن کی جانب سے مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کردیا گیا

Feb 13, 2024 | 22:38:PM
مسلم لیگ ن کی جانب سے مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے مریم نواز کو نامزد کردیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے اعلیٰ سطح اجلا س میں مریم  نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نامزد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کل فیصلہ کریں گے کہ دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کرنا ہے یا نتائج کو مسترد: ترجمان جے یو آئی

دوسری جانب چوہدری شجاعت کی رہائشگاہ پر دیگر اتحادیوں کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نامزد کیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی امیدوار مریم نواز ہوں گی جبکہ وزیراعظم کیلئے نواز شریف سے درخواست کروں گا کہ عہدہ قبول کریں۔