افسوسناک خبر۔۔4اوباشوں کی18 سالہ لڑکی سے  زیادتی۔۔زہر پلادیا

Feb 13, 2022 | 14:27:PM
 فیصل آباد،پولیس،زیادتی، لڑکی، فرانزک سائنس ایجنسی،ایف آئی آر 
کیپشن:   متاثرہ لڑکی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)فیصل آباد تھانہ گڑھ کے علاقہ میں 18 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، ایف آئی آر میں انکشاف سامنے آگیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزموں نے لڑکی کو کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور زہر پلا دیا،راجن بی بی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ دم توڑ گئی ۔ایس پی صدر عبدالطیف کا کہنا ہے پولیس نے 4 ملزموں کو حراست میں لے رکھا ہے۔ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے رپورٹ کا انتظار ہے ۔واقعہ کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون سمیت4 ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں قتل اور زیادتی کی دفعات کے تحت درج ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:داماد کے کہنے پرساس نے ایسا کام کیا کہ یقین کرنا مشکل