داماد کے کہنے پرساس نے ایسا کام کیا کہ یقین کرنا مشکل

Feb 13, 2022 | 14:04:PM
بھارتی میڈیا ، پولیس،ملزم،عدالت،ساس،بیوی
کیپشن:  متاثرہ خاتون(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)لڑائی جھگڑے کے واقعات نے کئی  گھروں کو اجاڑ دیا،بھارت میں ساس نے داماد کے کہنے پر خودکشی کرلی جبکہ پولیس نے داماد کو گرفتار کر کے اس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ریاست تمل ناڈو کے شہر کوئمبتور میں گھر میں جھگڑے کے دوران ساس نے داماد کے کہنے پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا،پولیس کے مطابق ملزم کئی دنوں سے اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ سسرال میں رہ رہا تھا، ملزم کا بیٹا پڑھائی کے بجائے ٹی وی دیکھ رہا تھا جس پر ملزم کو غصہ آیا اور اس نے اپنے بیٹے کو مارنا شروع کر دیا۔بیوی نے بیٹے کو چھڑانے کی کوشش کی تو ملزم نے اسے بھی مارنا شروع کر دیا جس پر اس کے ساس اور سسر بھی بیچ میں آگئے، سسر نے داماد کو سمجھانے کی کوشش کی تو ملزم نے اپنے سسر پر تشدد شروع کر دیا جس پر سسر ناراض ہو کر گھر چھوڑ گئے۔ملزم نے ساس سے بھی لڑائی کی اور انہیں خودکشی کرنے کا کہا جس پر ساس نے زہریلا پاؤڈر کھا لیا جس سے ان کی حالت غیر ہوگئی اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔خاتون ہسپتال میں زندگی وموت  کی کشمش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کےخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، ملزم کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: گینگ ریپ کا شکار بہن کیساتھ بھائی نے ایسا سلوک کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے