پاکستانی و بھارتیوں سمیت 180 غیر قانونی تارکین پولینڈ میں داخل ہوتے گرفتار

Dec 13, 2025 | 20:43:PM
پاکستانی و بھارتیوں سمیت 180 غیر قانونی تارکین پولینڈ میں داخل ہوتے گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی و بھارتیوں سمیت 180 کے قریب غیر قانونی تارکین بیلا روس سے پولینڈ میں داخل ہوتے ہوئے گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

، بارڈر فورسز کے مطابق ایجنٹ مافیا نے بیلا روس کے جنگل میں سرحد کے قریب ایک خفیہ سرنگ بنا رکھی تھی جوکہ ڈیڑھ میٹر بلند اور سینکڑوں میٹر لمبی ہے ۔

بارڈر فورس کے مطابق غیرقانونی تارکین کو پولینڈ میں داخل ہونے پر خصوصی الیکٹرانک سسٹم کے ذریعے پکڑا گیا جوکہ عام طور پر نظروں سے اوجھل ہوتا ہے ،اس سسٹم کی رینج میں داخل ہونے والے کسی بھی شخص کی فوری اطلاع فورسز کو مل جاتی ہے ۔

بارڈر آفیشلز کے مطابق فورسز کے سرچ آپریشن میں پولیس آفیسرز کے ساتھ کتوں کی بڑی تعداد نے بھی حصہ لیا ، اب تک پولینڈ کی سرحد پر سراغ لگائی گئی یہ چوتھی زیر زمین ٹنل ہے ۔فورسز کے مطابق گرفتارتارکین میں پاکستانی، بھارتی، افغانی ، نیپالی اور بنگلہ دیشی افراد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان بحران سے نکل آیا، معاشی اشاریے بہتر ہو چکے : وزیراعظم