لاڑکانہ؛پولیس سٹیشن کے لاک اپ سے ملزم کی پھندا لگی نعش برآمد 

Dec 13, 2025 | 17:54:PM
لاڑکانہ؛پولیس سٹیشن کے لاک اپ سے ملزم کی پھندا لگی نعش برآمد 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لاڑکانہ میں  پولیس سٹیشن باقرانی کے لاک اپ سے ملزم کی پھندا لگی نعش برآمد  ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم زبید اللہ  لاشاری نے گلے میں پھندا ڈال کر لاک اپ کے سلاخوں میں لٹک کر خودکشی کرلی۔ 

ورثا کاکہنا تھا کہ پولیس زبید اللہ لاشاری کو جھوٹے مقدمے میں پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا نے کے بعد لاک اپ میں پھندے کا ڈونگ رچا رہی ہے۔ 

واقعہ کے خلاف ورثاء نے تھانے کے باہر احتجاج  کیا،ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈوکری ہسپتال منتقل کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر وردہ قتل کیس ؛مرکزی ملزمہ کے 16اکاؤنٹس منظر عام پر آ گئے