نئے صوبوں کا قیام، ایم کیوایم نےعبدالعلیم خان کی تجویز کی حمایت کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ملک میں نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ زور پکڑ گیا، ایم کیو ایم پاکستان بھی استحکامِ پاکستان پارٹی کی ہم آواز بن کر عبدالعلیم خان کی تجویز کی حمایت میں سامنے آگئی۔
ایم کیو ایم کے سینئر رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی امین الحق نے نجی ٹی وی نے خصوصی گفتگو میں کہا کہ نئے صوبے ملک اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ناگزیر ہو چکے ہیں، ملک میں کم از کم بارہ صوبے بننے چاہئیں، کیونکہ بھارت، بنگلادیش سمیت دیگر ممالک بھی انتظامی بہتری کے لیے اپنے صوبے بڑھا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام پر ہمیشہ تنازعہ رہا ہے، حالانکہ مسائل کے حل کے لیے انتظامی سطح پر تقسیم وقت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری دھرتی ماں میرا صوبہ نہیں پاکستان ہے،لاڑکانہ والے کو اپنے مسائل کے حل کے لیے کراچی آنے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے، یہی وجہ ہے کہ پنجاب اور سندھ ہی نہیں بلکہ ملک بھر میں نئے صوبے بننے چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ: موسیٰ خیل میں ہیضہ کی وبا پھیل گئی،6 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
ایم کیو ایم نے واضح طور پر مطالبہ کیا کہ وسائل کی منصفانہ تقسیم اور عوامی سہولت کے لیے ملک میں مزید صوبے قائم کیے جائیں۔