افتخار اچھا کھلاڑی لیکن ٹیم فارمیشن میں جگہ نہیں بن رہی تھی، معین خان

Dec 13, 2023 | 16:38:PM
افتخار اچھا کھلاڑی لیکن ٹیم فارمیشن میں جگہ نہیں بن رہی تھی، معین خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن معین خان کا کہنا ہے کہ افتخار احمد اچھا کھلاڑی ہے لیکن ٹیم فارمیشن میں جگہ نہیں بن رہی تھی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معین خان کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ بہت اچھی ٹریڈ ہوئی  ہے ،ہر ٹیم اور مالک کی کوشش ہوتی ہے اچھی ٹیم بنائے،ہم نے اپنی اچھی ٹیم بنانے کی بھرپور کوشش کی ہے،کوئٹہ گلیڈی کے مالک ندیم عمر کا کہنا تھا کہ پتہ ہی نہیں چلا پی ایس ایل کے 9سال کیسے گزر گئے،معین خان خود کوئٹہ کی ٹیم کو بہتر بنائیں گے،سرفراز پاکستان کا ہیرو ہے،نسیم شاہ کے جانے سے فرق پڑے گا لیکن یہ اس مستقبل کیلئے اچھا ہو گا،اعظم خان کی جگہ نہیں تھی تو وہ اسلام آباد کی طرف سے کھیل رہا ہے۔
بلے باز اعظم خان کا میڈیا ٹاک میں کہنا تھا کہ میں اپنی کارکردگی کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہوں،فٹنس بہت ضروری ہے اس لئے فٹنس پر بھی توجہ دے رہا ہوں۔

کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کا کپتان شان مسعود ہونگے،مینجمنٹ کے کہنے پر کراچی کنگز کو ری بیلڈ کر رہے ہیں،شان مسعود سے مجھے بہت امید ہے،شان مسعود نے آسٹریلیا کےخلاف وارم اپ میچ میں اچھا سکور کیا ہے،میں نہیں کھیلتا اور نہ کھیل سکتا ہوں ،کھلاڑی کہتے ہیں انہوں نے ہی پرفارم بھی انہوں نے کرنا ہے،شائقین کرکٹ میدان میں آ کر کراچی کو سپوٹ کریں،کراچی اور لاہور کا مقابلہ ہمیشہ ہی اچھا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :مغربی ممالک پاکستان کو جرمانہ ادا کریں گے ، حیران کن وجہ سامنے آ گئی