دھند کے باعث موٹروے ایم ٹو اور تھری مختلف مقامات پر بند کردی گئی

Dec 13, 2023 | 00:20:AM
دھند کے باعث موٹروے ایم ٹو اور تھری مختلف مقامات پر بند کردی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان) موٹروے ایم تھری کو فیض پور سے سمندری دھند کی وجہ سے بند کردیا گیا۔

ترجمان موٹروے سید عمران احمد کے مطابق موٹروے کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں اورغیرضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

یہ بھی پڑھیے: دھند، سموگ، خشک سردی یا بارش؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کر دی

ترجمان سید عمران احمد نے مزید کہا کہ موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک کو بھی دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا، روڈ یوزرز معلومات اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔