معروف ٹک ٹاکر کار حادثے میں ہلاک ہوگئی

Dec 13, 2022 | 20:35:PM
معروف ٹک ٹاکر کار حادثے میں ہلاک ہوگئی
کیپشن: ٹک ٹاکر
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکا کی معروف ٹک ٹاک اسٹار"علی ڈولین" امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک کار حادثے میں ہلاک ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاک کی مقبول شخصیت 21 سالہ علی ڈولین ایک کار حادثے میں ہلاک ہوگئی۔علی ڈولین نے اپنی ڈانس ویڈیوز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خوب شہرت کمائی اور مداحوں کی جانب سے انہیں کافی پسند کیا جاتا تھا۔ 

پولیس نے کار حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور توقع ہے کہ جلد اس سلسلے میں اہم معلومات شیئر کی جائیں گئی۔علی ڈولین کے مداحوں نے انکی افسوسناک موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، علی ڈولین کے ویڈیو شیئرنگ ایپ پر فالوورز کی تعداد 10 لاکھ کے قریب بتائی جاتی ہے۔