سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے یوم آزادی پر خوبصورت نغمہ ریلیز کر کے شہریوں کو حیران کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے یوم آزادی پر ایک خوبصورت نغہہ ریلیز کر کے شہریوں کو حیران کر دیا۔
ایس ای سی پی کا یومِ آزادی پر نوجوانوں اور جدت کے پیغام پر مبنی ولولہ انگیز گیت تیار کرنے میں نوجوانوں کے ساتھ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے بھی مدد لی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے پاکستان کے 80 ویں یومِ آزادی پر ایک خوبصورت قومی نغمہ ریلیز کیا ہے۔ اس گیت میں میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے، کاروباری سوچ، جدت اور مالی خودمختاری کا پیغام دیا گیا ہے۔
یہ نغمہ ایک ایسے ترقی پسند پاکستان کا تصور پیش کرتا ہے جہاں نوجوان اپنے خیالات کو کاروبار میں تبدیل کریں، ٹیکنالوجی نئے مواقع پیدا کرے، سرمایہ کاری ترقی کو فروغ دے اور اجتماعی کوشش معیشت کو مضبوط بنائے۔

یہ گیت خیالات سے نئے کاروبار اور ٹیکنالوجی سے دنہا کی وسیع منڈیوں تک، یہ نغمہ نوجوان پاکستانیوں کو کاروباری افراد، جدت کاروں، سرمایہ کاروں اور تخلیق کاروں کے طور پر ملک کے معاشی مستقبل کی تشکیل کرتے دکھاتا ہے۔اس کے ساتھ ہی یہ گیت ایس ای سی پی کی ان کوششوں کی بھی عکاسی کرتا ہے جن کا مقصد کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا، سرمائے تک رسائی آسان بنانا، سرمایہ کاری کے مواقع وسیع کرنا اور ٹیکنالوجی کے ذریعے کارپوریٹ اور مالیاتی شعبوں تک رسائی بڑھانا ہے۔
چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے اس گیت کی ریلیز کے ھوالے سے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنا کر اور جدت کو سرمایہ کاری سے جوڑ کر ہم ایک مضبوط اور مالی طور پر خودمختار پاکستان کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی