پاکستانی سٹوڈنٹس کے ویزامیں تاخیر، اعظم نذیر تارڑ نے برٹش ہائی کمشنر سے شکایت کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) اسلام آباد میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں اعظم نذیر تارڑ نے ہائی کمشنر سے پاکستانی سٹوڈنٹس کے لئے انگلینڈکے ویزوں میں تاخیر کا معاملہ اٹھایا۔
وفاقی وزیر نے پاکستانی سٹوڈنٹس کے ویزوں میں تاخیر پر حکومتی تشویش سے برطانوی ہائی کمشنر کو آگاہ کیا۔
وزارت قانون کے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ پاکستانی سٹوڈنٹس سے متعلق قانونی فریم ورک میں بہتری کیلئے وزیر قانون کی سربراہی میں بنی ہوئی کمیٹی نے اس معاملے پر اپنی سفارشات مرتب کر لی ہیں، وزیر قانون نے ہائی کمشنر کو اس بارے میں آگاہ کیا۔
اعظم نذیر تارڑ نے برتش ہائی کمشنر کو بتایا کہ سینکڑوں پاکستانی سٹوڈنٹس ویزوں میں تاخیر کے باعث پریشانی کا شکار ہیں۔ان سٹوڈنٹس کا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستانی سٹوڈنٹس کے ویزوں میں تاخیر کے مسئلہ کا جائزہ لینے اور اسے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
یہ بھی پڑھیں: سنار کی دکان پر گاہک بن کر آنے والا ایک کروڑ مالیت کا سونا لے کر فرار