سنار کی دکان پر گاہک بن کر آنے والا ایک کروڑ مالیت کا سونا لے کر فرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)دادو میں سنار کی دکان پر گاہک بن کر آنے والا شخص ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سونا لے کر فرارہوگیا۔
متاثرہ دکاندارسنار دانش جوئیو کا کہناہے کہ نامعلوم شخص نے مبینہ طور پر رومال سونگھا کر 30 سے 40 تولہ سونا لوٹ لیا،لوٹے گئے سونے کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔
واردات کی اطلاع پر اے سیکشن پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی،واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی صارفین کے حوالے سے وفاقی ٹیکس محتسب کا بڑا نوٹس
ایس ایچ او اعجاز مسن کامران خان کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔