بجلی صارفین کے حوالے سے وفاقی ٹیکس محتسب کا بڑا نوٹس

Aug 13, 2026 | 15:50:PM
بجلی صارفین کے حوالے سے وفاقی ٹیکس محتسب کا بڑا نوٹس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم )بجلی صارفین کے حوالے سے وفاقی ٹیکس محتسب نے بڑا نوٹس لے لیا۔
 وفاقی ٹیکس محتسب نے بجلی صارف کے ٹیکس کو کسی دوسرے شخص کے شناختی کارڈ پر منتقل کیے جانے کے معاملے پر ایف بی آر کوتحقیقات کا حکم دے دیا۔
 وفاقی ٹیکس محتسب کے مطابق معاملہ محض ڈیٹا انٹری کی غلطی تک محدود نہیں سمجھا جا سکتا، یہ بھی تحقیقات ضروری ہیں کہ کہیں اصل صارف کو ڈیٹا ٹریل سے باہر تو نہیں رکھا گیا۔
وفاقی ٹیکس محتسب کے مطابق بجلی کنکشن کامکمل ریکارڈحاصل کیا جائےتاکہ اصل صارف کی شناخت کی جائے،معلوم کیاجائے ایک غیرمتعلقہ شخص کاشناختی کارڈبجلی کنکشن کے ساتھ کس طرح منسلک ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:نئی سعودی فضائی کمپنی کل پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع کرے گی
وفاقی ٹیکس محتسب کے مطابق معاملے کی جامع تحقیقات کےممکنہ دیگرکیسزکابھی سراغ لگایاجائے،ایسے واقعات کی روک تھام کےلئے مؤثرنظام وضع کیاجائے۔