نئی سعودی فضائی کمپنی کل پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع کرے گی 

Aug 13, 2026 | 15:41:PM
 نئی سعودی فضائی کمپنی کل پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع کرے گی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی نئی فضائی کمپنی’’ریاض ایئر‘‘ نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن  شروع کرنے  کا اعلان کردیا۔
سعودی عرب کی نئی فضائی کمپنی ’’ریاض ایئر‘‘ کل 14 اگست سے پاکستان کے لیے اپنے باقاعدہ فضائی آپریشن کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔
ریاض ایئر کل 14 اگست سے اسلام آباد کے لیے روزانہ روازیں چلائے گی جبکہ 18 اگست سے لاہور کے لیے ہفتہ وار 3 پروازوں کا آپریشن شروع کیا جائے گا،ایئرلائن اپنے پاکستان آپریشنز کے لیے جدید ترین بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر طیارے استعمال کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 1ماہ میں ٹوکن ٹیکس کی مد میں شہریوں سے4ارب روپےکی وصولی
ذرائع کے مطابق ریاض ایئر کی پاکستان آمد سے دونوں برادر ممالک کے درمیان تجارت، سیاحت اور عوامی رابطوں میں جہاں خاطر خواہ اضافہ ہوگاتو وہیں پاکستان میں فضائی شعبے اور سفری خدمات سے منسلک روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔