سپریم کورٹ؛ممنوعہ ادویات بنانے والے تین ملزمان کی ضمانتیں مسترد

Aug 13, 2026 | 19:00:PM
سپریم کورٹ؛ممنوعہ ادویات بنانے والے تین ملزمان کی ضمانتیں مسترد
کیپشن: سپریم کورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری) سپریم کورٹ نے ممنوعہ ادویات بنانے والے تین ملزمان کی ضمانتیں مستردکردیں،عدالت  نے پراسیکیوشن کو 15 دنوں میں کیس چالان جمع کروانے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان اسامہ ،رضا خالد اور ضیا خالد نے ضمانت کیلئے درخواستیں دائر کی تھیں،ملزمان کیخلاف ایف آئی اے کراچی نے مقدمہ درج کر رکھا ہے،چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔

دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل شفقت عباسی نے کہاکہ ملزمان کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، ملزمان کے قبضے سے بڑی مقدار میں خام مال برآمد کیا گیا،لیبارٹری رپورٹ بھی پازیٹو ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ربیع الاول کا چاند دیکھنے کا مشن ،وفاقی دارالحکومت سے اہم خبر آ گئی