ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

Aug 13, 2026 | 18:52:PM
ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری
کیپشن: مولانا عبدالخبیر آزاد، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد  میں جاری ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو جشن آزادی پر سیکیورٹی  وجوہات کی بنا پر کوہسار کمپلیکس کی چھت پر جانے سے روک دیا گیا ،ماہرین فلکیات اور میڈیا کے کیمروں کو بھی کوہسار کمپلیکس کی چھت پر جانے سے روک دیا گیا۔

وزارت مذہبی امور کی چھت پر جانے کی اجازت نہ ملنے کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ارکان کمیٹی روم میں بیٹھ گئے ۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی اجلاس کی صدارت مولانا ڈاکٹر عبدالخبیر آزاد کررہے ہیں ،زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ زونز میں ہورہے ہیں ۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان زونل رویت ہلال کمیٹیوں کی شہادتوں پر کرے گی ،اسلام آباد میں چاند نظر آنے کے امکان کم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کرنسی مارکیٹ میں روپے کا راج، ڈالرسمیت دیگر کرنسیاں سستی ہو گئیں